Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain

www.dawateislami.net سےاس کتاب اور رسائل کو پڑھا بھی جاسکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

تعظیمِ سادات کے آداب کے بارے میں مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!تعظیمِ سادات کے آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ (1)فرمایا : جو میرے اہلِ بیت میں سےکسی کےساتھ اچّھا سُلوک کرے گا ، میں روزِ قیامت اس کا صِلہ(بَدلَہ) اُسےعطافرماؤں گا۔ ([1])   (2) فرمایا : جو شخص اَولادِ عَبْدُ الْمُطَّلِب میں سےکسی کےساتھ دُنیا میں نیکی (بھلائی)کرے اُس کا صِلہ (بَدلَہ) دینا مجھ پر لازِم ہے جب وہ روزِ قیامت مجھ سے ملے گا۔ ([2]) *ساداتِ کرام کی تعظیم فرض ہے اور اُن کی توہین حرام۔ ([3]) *ساداتِ کرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہے کہ یہ حضرات رسُولِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جسمِ اَطہر کا ٹکڑا ہیں۔ ([4])

 

( اعلان : )

تعظیمِ سادات کے آداب کے بارے میں مزیداہم  مدنی پھول  تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔


 

 



[1] جامع صغیر ، ص۵۳۳ ، حدیث : ۸۸۲۱

[2] تاریخ بغداد ، رقم۵۲۲۱ ، عبد اللہ بن محمد بن ابی کامل ، ۱۰ / ۱۰۲

[3] کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۲۷۷

[4] سادات کرام کی عظمت ، ص۷