Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain

زبردست نام رکھا ہے۔ یہ الفاظ سُن کر نام رکھنے والا پُھولے نہیں سماتا ، ایسوں کو ایک لمحے کے لئے سوچ لیناچاہیے کہ کہیں یہ خُوشی تعریف کی خواہش کے مَرَض کانتیجہ تو نہیں ، لہٰذااَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ، صَحابہ کِرام وتابعینرَضِیَ اللہُ  عَنْہُم اجمعین اور اولِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کے ناموں پر نام رکھنے چاہئیں ، جس کا ایک فائدہ تویہ ہوگا کہ بچے کا اپنے بزرگوں سے رُوحانی تَعَلُّق قائم ہوجائے گا اور دُوسرا ان  نیک ہستیوں کا نام رکھنے کی برکت سےاس کی زندگی پر اچھے اثرات بھی مرتب ہوں گے۔ ناموں کے حَوالے سے مزید دِلْچسپ اور حیرت انگیز مَعلُومات حاصِل کرنے کیلئےمکتبۃُ المدینۃ کی کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘ کامُطالَعہ کیجئے کہ اس  کتاب میں بچوں کے نام رکھنے کیلئے سینکڑوں اچھے ناموں کی فہرست  موجود ہے ، اس کے عِلاوہ بچوں کے نام رکھنے کےبارے میں کثیر مفید باتیں بھی موجود ہیں۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو پڑھا بھی جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن کے فضائل احادیث کی روشنی میں :

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!نبیِّ کریم ، رؤف ٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے مُختلف مَواقع پر ان حضرات کی ایسی شان وعَظَمَت بیان فرمائی ہے جسے سُن کر اِنْ شَآءَ اللہ ہمارے دل میں حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْنرَضِیَ اللہُ  عَنْہُما  کی مَحَبَّت بڑھے گی۔ آئیے!ان کی شَان وعظمت سے مُتَعلِّق چندفرامینِ مُصْطَفٰے سُنتے ہیں۔ چنانچہ

ارشاد فرمایا : مَنْ اَحَبَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَبْغَضَھُمَا فَقَدْ اَبْغَضَنِیْیعنی جس نے ان دونوں سےمَحَّبت کی اس نے مجھ سے مَحَّبت کی اور جس نے ان سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی