Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain
کرام کو ایسے کام پرملازم رکھا جاسکتا ہے جس میں ذِلَّت نہ پائی جاتی ہو البتہ ذِلَّت والے کاموں میں انہیں ملازم رکھنا جائز نہیں۔ ([1]) *سیِّد کی بطورِ سیِّد یعنی وہ سیِّد ہے اِس لئے توہین کرنا کُفر ہے۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* بادل آتا ہوا دیکھتے وقت کی دعا
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےحلقوں میں اس بار شیڈول کےمطابق “ بادل آتا ہوا دیکھتے وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ دْعایہ ہے :
اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْہِ
ترجمہ : یا الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس میں ہے (یعنی بادلوں سے برسنےوالی وہ بارش جو جانی و مالی نقصان کا باعث بنے)۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔
(جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔