Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain

سے مل کر تَعَلُّقات سَنوار لیجئے۔ اگرمعافی مانگنے میں پہل بھی کرنی پڑے تو رِضائے الٰہی کیلئے معافی مانگنے میں پہل کرلینی چاہئے ، اِنْ شَآءَاللہ سَر بُلندی پائیں گے۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے : مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللّٰہیعنی جو اللہ کریم  کیلئے عاجزی کرتا ہے ، اللہ کریم  اُسے بُلندی عطا فرماتا ہے۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج ۶ ص۲۷۶ حدیث : ۸۱۴۰) ہمیشہ اپنے رشتہ داروں سے بنا کررکھئے ، ان کے ساتھ اچھےسُلوک کا مُظاہَر ہ کرتے رہئے ، کیونکہ اس میں فائدہ ہی فائدہ ہے ۔

حضرتِ   فقیہ ابُواللَّیث سَمَرقَندی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنے کے 10 فائدے ہیں : `اللہ کریم  کی رِضاحاصِل ہوتی ہے`لوگوں کی خُوشی کاسَبب ہے`فِرِشْتوں کو خوشی ہو تی ہے `مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے ` شیطان کو اُس سے دُکھ پہنچتاہے `عُمربڑھتی ہے`رِزْق میں برکت ہوتی ہے`فوت ہوجانے والے مسلمان باپ دادا خُوش ہوتے ہیں`آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے`وفات کے بعداس کے ثواب  میں اِضافہ ہو جا تا ہے ، کیونکہ لوگ اُس کے حق میں دُعائے خَیْر کرتے ہیں۔ (تَنبیہُ الغافِلین ص٧٣)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اپنے گھروں اورمُعاشَرے (مُ۔ عَا۔ شَ۔ رے )  کواَمن کا گہوارہ بنانے کے لئےعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مُشکْبار دینی ماحول سے وابَستہ ہوجائیے ، ہر ماہ کم اَزْ کم تین(3)دن کیلئے  قافِلے میں سُنَّتوں بھرا سفر کیجئے ، اور نیک اعمال کے مُطابِق زِندگی گُزاریئے۔ رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنے کے فَضائل و برکات جاننے کے لیےشیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت ، بانی ِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمدالیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب “ نیکی کی دعوت “ صفحہ نمبر 156تا161 ، رسالہ’’ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی سے صُلح  کرلی اور اِحترامِ مسلم‘‘کا مُطالَعہ فرمائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ