Book Name:Bilal Habshi Ki 8 Hikayaat
آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ تَمَسَّكَ بِسُنَّتِيْ عِنْدَ فَسَادِ اُمَّتِيْ فَلَهُ اَجْرُ مِائَةِ شَهِيْدٍ یعنی اُمت کے فساد کے وقت جو شخص میری سنت پر مضبوطی سے عمل کرے گا اسے 100شہیدوں کا ثواب ملے گا۔ ([1])
ہر کام شریعت کے مطابِق میں کروں کاش! یارب تو مبلغ مجھے سُنّت کا بنا دے ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
“ جانوروں پر رحم کرنا “ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
دو ۲فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : *تم لوگ اِن بے زبان جانوروں کے بارے میں اﷲپاک سے ڈر و ان پر اُس وقت سوار ہوا کرو جب کہ وہ اچھی حالت میں ہوں اور انہیں اچھی طرح کھلایا کرو۔ ([3]) *ہر ذی روح پر شفقت کا اجر ملتا ہے۔ ([4])
اے عاشقانِ رسول! جانوروں پر رحم کرنا سُنّت مصطفےٰ ہے * رحمتِ عالم نور مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جانورں پر بڑی شفقت فرماتےتھے * آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جانوروں کی فریاد سنتے اور ان کی مدد فرمایا کرتے * ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک اونٹ کی فریاد پر اس کے مالک سے فرمایا : تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور کام زیادہ لیتے ہو([5]) * اگر کوئی جانوروں کو تکلیف دیتا تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس سے ناراض ہوتے