Book Name:Bilal Habshi Ki 8 Hikayaat
پڑھے ، اُس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔ ([1]) آپ بھی پڑھ لیجئے!
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ
(1) ایک ہزار د ن تک نیکیاں
حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : یہ دُعا پڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ([2]) آئیے! پڑھتے ہیں :
جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جس نے اس دُعا کو 3مرتبہ پڑھا ، گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([3]) آئیے! مِل کر پڑھتے ہیں :
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اللہ پاک ہے ، سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ)