Book Name:Aqal Mand Mubaligh
تک بھی نیکی کی دعوت پہنچانی تھی ، لہٰذا شَرْعِی احتیاطوں کے ساتھ اُن میں بھی دینی کام شروع کئے گئے * یُوں وقت کے ساتھ ساتھ شعبہ جات (Department,s) بنتے چلے گئے * بچوں اور بچیوں کو دُرست تجوید و قراءت کے ساتھ قرآنِ کریم حفظ و ناظِرہ کی تعلیم کے لئے مدرسۃ المدینہ قائِم کئے گئے ، الحمد للہ! اب تک پاکستان اور اَوْوَر سِیْز (Overseas) میں کُل 4 ہزار 6 سو 50 مدارسُ المدینہ قائِم ہیں اور ان میں پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد ہے : 2لاکھ ، 16 ہزار 841۔
* بڑی عمر کے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں جو درست تجوید و قراءت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا نہیں جانتے ، انہیں قرآنِ کریم کی تعلیم دینے کے لئے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ الگ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ الگ شروع کئے گئے ، جن کی تعداد اب تک پاکستان اور اَوْوَر سِیْز میں 39ہزار 2 سَو 51 تک پہنچ چکی ہے اور ان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعداد ہے : 2 لاکھ 27ہزار 4 سو65۔
* اس کے ساتھ جہالت کا اندھیرا دُور کرکے عِلْمِ دین کی روشنی پھیلانے کے لئےاسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لئے علیحدہ علیحدہ جامعاتُ المدینہ قائِم ہوئے ، جہاں درسِ نظامی یعنی عالِم کورس کروایا جاتا ہے ، اب تک پاکستان اور اَوْوَر سِیْز میں 1127جامعاتُ المدینہ قائِم ہیں ، جن میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی مجموعی تعداد ہے : 88ہزار 835۔
* پھر مصروفیت کا دَور ہے ، لہٰذا لوگوں کی سُہُولت کے لئے فیضان آن لائِن اکیڈمی (بوائِز اینڈ گرلز) کا آغاز کیا گیا ، یہاں آن لائن حِفْظ و ناظِرہ ، دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس اور