Book Name:Aqal Mand Mubaligh
اس کے عِلاوہ 55 سے زائد کورسز اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو شرعِی احتیاطوں کا لحاظ رکھ کر کروائے جاتے ہیں۔ اب تک فیضان آن لائن اکیڈمی کی کل 43 برانچز قائِم ہیں ، جن میں پڑھنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے زائِد ہے۔
* اب عِلْم دِین کی روشنی پھیلنے لگی ، حافِظْ ، قارِی ، عالِم بنتے چلے گئے ، پھر زندگی میں پیش آنے والے مختلف مسائل کے شرعِی حل کے لئے دار الافتاء اہلسنت قائم کئے گئے ، جہاں مفتیانِ کرام بیٹھتے ہیں ، فتوے لکھتے ہیں ، یہاں تحریری فتاوٰی کے ذریعے ، فُون کالز (Calls)کے ذریعے ، وٹس ایپ اور اِیْ میل وغیرہ کے ذریعے لوگوں کو پیش آنے والے شرعِی مَسَائِل کا حَلْ دِیا جاتا ہے۔
* اب عُلَما تو تیار ہوتے گئے ، مگر عِلْمِ دین کا فیضانِ عام کرنے کے لئے اتنا ہی کافِی نہیں تھا ، چنانچہ المدینۃُ الْعِلْمِیَہ (اسلامِک ریسرچ سنٹر) قائِم کیا گیا ، یہاں تفسیر ، حدیث ، فقہ ، سیرت اور مختلف موضوعات پر کتابیں لکھی جاتی ہیں ، عاشِقَانِ رسول عُلَما کی لکھی ہوئی کتابوں کے آسان اُردو زبان میں ترجمے کئے جاتے ہیں ، پُرانی دینی کتابوں کو دورِ حاضِر کے تقاضوں کے مطابق شائع کیا جاتا ہے ، بالخصوص اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتابوں پر کام ہوتا ہے۔ * اب کتابیں لکھی جانے لگیں تو انہیں شائع (Publish) بھی کرنا تھا ، چنانچہ ایک شعبہ قائِم ہوا : مکتبۃ المدینہ۔ یہاں سے دینی کتابیں شائع کر کے فروخت کی جاتی ہیں * یہ تمام تو دینی تعلیم کے ادارے تھے ، بچوں اور بچیوں کی صحیح اسلامی خطوط پر تعلیم و تربیت اور دنیوی تعلیم کے لئے دار المدینہ اسلامک اسکول سسٹم قائِم ہوا ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عنقریب دارُ