Book Name:Aqal Mand Mubaligh
بھائیوں کی فراہمی ، ان کے اجارے (Salary)اور ان کی کارکردگی وغیرہ کے لئے شعبہ اَئِمَّہ مساجد * مسلمان مرد اور عورت کے انتقال کے موقع پر مسلمانوں کی خیر خواہی و غم خواری کرتے ہوئے میّت کے غسل ، کفن دفن وغیرہ کے لئے شعبہ کفن دفن * دینی اور مقدس تحریرات کو بےادبی سے بچانے اور انہیں محفوظ یا ٹھنڈا کرنے کے لئے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ * دورِ حاضِر میں T.V ، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ، یہ گُنَاہوں کے بہت بڑے ذرائع بن کر اُبھرے اور ان کے سبب دیکھتے ہی دیکھتے بےحیائی ، فحاشی اور گُنَاہوں کا ایک سیلاب اُمَنڈ آیا۔ الحمد للہ! شیخِ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس جانِب بھی توجہ فرمائی اور مدنی چینل جارِی کیا ، مدنی چینل اب تک 3 زبانوں (انگلش ، اردو اور بنگلہ) میں دُنیا کے اکثر ممالک میں اسلامی نشریات دکھا رہا ہے ، اسی طرح یُوٹیوب پر دعوتِ اسلامی نے اپنے چینل بنائے ، فیس بُک کے اکاؤنٹس بنائے ، دُنیا کے لاکھوں لوگ جو اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ، ان تک اسمارٹ فون کے ذریعے نیکی کی دعوت پہنچانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے مختلف موبائل ایپلی کیشنز بنائی گئیں اور یہ سلسلہ آگے بھی جارِی ہے۔ اسیI.Tڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے : Dawateislami & Digital Services (دعوتِ اسلامی اور ڈیجیٹل سروسز) اس موبائل ایپلی کیشن میں دعوتِ اسلامی کی تمام ڈیجیٹل سروسز کی معلومات دی گئی ہے۔
* الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ویلفیئر (یعنی فلاحی کاموں ) میں بھی خوب خِدْمت کر رہی ہے ، اس کے لئے شعبہ FGRF قائِم ہے ، اس شعبے کے تحت آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمَّت کی خیر خواہی کے لئے ، ان کے دُکھ دَرْد دُور کرنے کے لئے ، سیلاب ،