Book Name:Aqal Mand Mubaligh
زلزلہ ، کورونا وغیرہ مختلف مصیبت کے مواقع پر رقم ، لباس ، کھانا وغیرہ پیش کر کے مدد کی جاتی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران الحمد للہ! لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول میں کیش رقم اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں ، تھیلیسیمیا فری پاکستان پر بھی کام الحمد للہ! جاری ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!عنقریب دعوتِ اسلامی “ مدنی ہوم “ بھی بنانے جا رہی ہے ، جہاں یتیموں کی پرورش کا ، ان کی دینی و دُنیوی تربیت کا سامان کیا جائے گی اور انہیں مُعَاشرے کا بہترین اور فَعَّال فرد بنانے میں مدد کی جائے گی۔
یُوں وقت کے ساتھ ساتھ امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کمال حکمتِ عملی کا مُظَاہرہ کرتے ہوئے موقع کی مناسبت سے دُرست اور بروقت فیصلے کرتے چلے گئے ، شعبے بنتے چلے گئے ، دعوتِ اسلامی ترقی کرتی چلی گئی اور اللہ پاک کے فضل سے ، اس کے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نظرِ عنایت سے ، اولیائے کرام کے فیضان سے کراچی شہر کے ایک علاقے سے اُٹھنے والی دینی تحریک دیکھتے ہی دیکھتے الحمد للہ! شہر شہر ، گاؤں گاؤں ، مُلْک مُلْک پھیلتی چلی گئی ، سُنّتوں کا کام ہوتا چلا گیا ، دِین کی تبلیغ ہوتی گئی یہاں تک کہ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اس کمال حکمتِ عملی کی بہاریں دیکھ کر زمانہ پُکار اُٹھا :
مسلک کا تو امام ہے الیاس قادری تدبیر تیری تام ہے ، الیاس قادری
فکرِ رضا کو کر دیا عالَم پہ آشکار یہ تیرا اُونچا کام ہے الیاس قادری
ہے دعوتِ اسلامی کی دُنیا میں دُھوم دھام مقبول تیرا کام ہے الیاس قادری
تنہا چلا تو ساتھ ترے ہو گیا جہاں میٹھا ترا کلام ہے الیاس قادری
سَر پر عمامہ ماتھے پہ سجدوں کا نُور ہے جو بھی ترا غُلام ہے الیاس قادری
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد