Book Name:Sab Say Barh Kar Sakhi
میں کسی کی نفرت ہوگی تواس پرخرچ کرنے یا کسی بھی طرح کی ہمدردی کرنے پر دل راضی نہیں ہوگا۔لہٰذابُغْض وکینہ دُورکرنے اورآپس میں مَحَبَّت پیداکرنے کیلئے سلام ومُصافَحہ کرنا بھی مُفید ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے:مُصافَحہ کیا کرو ،کینہ دُور ہوگا اور تُحْفہ دیا کرو ،مَحَبَّت بڑھے گی اور بُغْض دُور ہوگا ۔([1])
(5) دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے!
پیارے اسلامی بھائیو!اگرہم صدقہ وخیرات کا ذِہْن پاناچاہتے ہیں تودعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہوجایئے،اِنْ شَآءَاللہ اس کی برکت سے بخل کی بیماری کیساتھ ساتھ دیگر بُرائیوں سے بھی چھٹکارہ نصیب ہوگا اورنیک بننے کا جذبہ نصیب ہوگا۔
پیارے اسلامی بھائیو!نیکی کی دعوت عام کرنے،خُود بھی نیکیاں کرنے ،گُناہوں سے بچنے،دوسروں کو بچانے اورنیکیوں پر اِسْتقامت پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ماہانہ ایک دینی کام،مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے دینی مَاحَول میں روزانہ ہر ذیلی حلقے میں بالِغ اِسْلَامی بھائیوں کو دُرُسْت مَخَارِج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھانے کا سلسلہ ہوتا ہے، جسے مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بَالِغَان کہتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو!قرآن عربی زبان (Arabic language)میں عربی آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر نازِل ہوا۔ رَسولِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے عربی لب و