Book Name:Sab Say Barh Kar Sakhi

ضروری عقائد، نماز کے مسائل ،درست قرآن کریم پڑھنے کے قواعد،سُنّتیں اور آداب، اسپیشل افراد میں دینی کام کرنے کا طریقہ اورمخصوص سُورتیں وغیرہ سکھانے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اللہ پاک کے کرم سے اب تک ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس شعبے کے تحت مختلف کورسز کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔اللہ کریم اس شعبے کو مزید لگن کے ساتھ دین کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

جشنِ وِلادت  کے بارے میں مکتوبِ عطَّار

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!صَفَرُالْمُظَفَّر کا مُبَارَک مہینا اپنے اِخْتِتَام کی جانب رَواں دَواں ہے۔پھر اِنْ شَآءَ اللہ رَبِیْعُ الْاَوَّل کا نُور بار مہینا اپنی آب و تاب کے ساتھ جَلْوَہ گَرہوگا۔شَیْخِ طریقت، اَمیرِاَہْلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطّارقادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے جَشنِ مِیْلَادمَنانے والے عاشقانِ مِیلادکواپنے مکتوب(Letter) میں کچھ اَہَمّ  مَدَنی پُھول عطا فرمائے ہیں۔ آئیے! ہم بھی وہ” مکتوبِ عطّار“تَوَجُّہ کے ساتھ سُنّنے کی سَعادت حاصل کرتے ہیں:

مکتوبِ عطّار:

بِسْم اللّٰہِ الرَّحْمٰنِِ الرَّحِیم ط سگِ مدینہ محمدالیاس عطّارقادِرِی رَضَوِی عُفِیَ عَنْہُ کی جانِب سے تمام عاشِقانِ رسول اسلامی بھائیوں/اسلامی بہنوں کی خِدمتوں میں جَشنِ وِلادَت کی خُوشی میں لہراتے ہوئے مدنی پرچموں ،جگمگاتے بلبوں اورنَنّھے نَنّھے قُمقُموں کو چُومتا ہوا جُھومتا ہواشہد سے بھی میٹھا مکّی مَدَنی سلام