Book Name:Sab Say Barh Kar Sakhi
اپنے دل سے مال ودولت کی مَحَّبَت کونکال دیجئے، کیونکہ جب تک مال ودولت کی مَحَّبَت دل میں رہے گی، اللہ پاک کی راہ میں دینے کادل نہیں چاہے گا۔حضرت حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں،اللہ پاک کی قسم !جو دِرہَم ( یعنی دولت)کی عزّت کرتا ہے، اللہ رَبُّ العزّت اُسے ذِلَّت دیتا ہے ۔منقول ہے ، سب سے پہلے دِرہَم و دِینار بنے تو شیطان نے ان کو اُٹھا کر اپنی پیشانی پر رکھا، پھر ان کو چُوما اور بولا ، جس نے ان سے مَحَبَّت کی وہ میرا غلام ہے ۔([1])
(3)مسلمانوں کی خیرخواہی کیجئے!
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:جو کسی مُسلمان کی ایک دُنیوی پریشانی دُور کرے گا، اللہ پاک قیامت کی پریشانیوں میں سے اس کی ایک پریشانی دُورفرمائے گا اور جو تنگدست کے لئے دنیا میں آسانی مُہیا کرے گا،اللہ پاک دُنیا وآخرت میں اس کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا اور جو دُنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا،اللہ پاک دُنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اوربندہ جب تک اپنے (مسلمان) بھائی کی مدد کرتارہتاہے، اللہ پاک بھی اس کی مدد فرماتارہتاہے۔([2])
(4)دل سےبُغض وکینہ نکال دیجئے !
اپنےدل میں کسی مُسلمان کیلئے بُغْض وکینہ ہوتواسےبھی نکال دیجئے، کیونکہ جب دل