Book Name:Sab Say Barh Kar Sakhi
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،07اکتوبر 2021ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
چھینکنے کی بقیہ سنتیں اور آداب
* چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنا چاہیےبہتر یہ ہے کہاَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن یا اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال کہے* سننے والے پر واجِب ہے کہ فو راً یَرْحَمُکَ اللہ (یعنی اللہ تجھ پر رحم فرمائے)کہے ۔ اور اتنی آواز سے کہے کہ چھینکنے والا خود سن لے۔ (بہارِ شريعت، حصّہ۱۶، ۳/۴۷۶)*جواب سن کر چھینکنے والا کہے: یَغْفِرُاللہُ لَنَا وَلَکُمْ (یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے) یا یہ کہے:یَھْدِیْکُمُ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ (یعنیاللہ پاک تمہیں ہدایت دے اورتمہارا حال درست کرے۔)(فتاویٰ ھندیۃ،۵ /۳۲۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*فوت شدہ مسلمانوں کی بخشش کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” فوت شدہ مسلمانوں کی بخشش کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے: