Book Name:Sab Say Barh Kar Sakhi

بانٹ کر  مَدَنی  رسائل  دِین کو پھیلائیے                    کرکے راضی حق کو حقدارِ جِناں بن جائیے

مکتبۃ المدینہ کا تحریر کردہ پمفلٹ ’’جَشنِ وِلادَت کے12مَدَنی  پُھول‘‘ممکن ہو تو 112 ورنہ کم اَزْ کم 12 عدد نیز ہوسکے تو رسالہ صُبحِ بہاراں12عدد مکتبۃُ المدینہ سے ہَدِیّۃً حاصل کرکے تقسیم کیجئے۔خُصُوصاً  اُن تنظیموں کے سربراہوں تک پہنچائیے جو جَشنِ وِلادَت کی دُھومیں مَچاتے ہیں۔رَبِیْعُ الاوّل شریف کے دوران 1200 روپے اگر یہ نہ ہوسکے تو 112 روپے اور اگر یہ بھی نہ بن پڑے تو 12 روپے (بالِغان) کسی سُنّی عالِم کو پیش کیجئے۔اگر اپنی مسجد کے اِمام،مُؤذِّن یا خُدّام میں بانٹ دیں تب بھی ٹھیک ہے بلکہ یہ خدمت ہر ماہ جاری رکھنے کی نِیَّت کریں تو مدینہ مدینہ۔جمعہ کے روز دیں تو بہتر کہ جمعہ کو ہر نیکی کا سَتَّر(70) گُنا ثواب ملتا ہے۔(مگر جمعہ کا انتظار کرنے کے بجائے موقع ملتے ہی نیک کام فوراً کر لینا چاہئے )اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سُنَّتوں بھرے بیان کا کیسٹ سُن کر کئی لوگوں کی اِصلاح ہونے کی خبریں ہیں،آپ حضرات میں بھی کچھ نہ کچھ ایسے خُوش نصیب ہوں گے جوبیان کا کیسٹ سُن کر دینی ماحول سے وابَستہ ہوئے ہوں گے۔ لہٰذاسنتوں بھرے بیانات و مدنی مذاکرات کے میموری کارڈزلوگوں تک پہنچانا دِین کی عظیم خِدمت اور بے اِنْتہا ثواب کا باعِث ہے تو جس سے بن پڑے ہفتہ میں ورنہ مہینے میں کم از کم12میموری کارڈز ضرور فروخت کرے۔مُخَیَّر اسلامی بھائی اگر مُفْت تقسیم کریں تو مدینہ مدینہ۔شادیوں کے مواقِع پرشادی کارڈکے ساتھ رِسالہ اور ہوسکے تو مذکورہ میموری کارڈ بھی شامل کیجئے۔

اُنکے در پے پلنے والا اپنا آپ جواب           کوئی غریب نواز تو کوئی داتا لگتا ہے

بڑے شہر میں ہر علاقائی مُشاوَرت کا نگران(قصبے  والے قصبے میں(12دن تک روزانہ