Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab
اے عاشقانِ رسول ! سنا آپ نے! حضرت علی بن صَالِح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ آپ کے بھائی اور والِدہ تِلاوتِ قرآن کے کیسے شوقین تھے، ان کے گھر روزانہ ختمِ قرآن ہوا کرتا تھا، ان خوش بختوں کو شوقِ تِلاوت کا کیسا پیارا انعام مِلا؛ حضرت علی بن صالِح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو وفات سے پہلے، دُنیا ہی میں فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین علیہ السَّلام کی زیارت نصیب ہوئی، حضرت جبریلِ امین علیہ السَّلام نے انہیں پانی بھی پلایا اور اللہ پاک کا نیک، انعام یافتہ بندہ ہونے کی بِشَارت بھی دی۔
اب غور فرمائیے! ہمارے گھروں میں بھی ایسا ماحول بن جائے، چَلو...!! *ہم پُورا قرآن روزانہ ختم نہ کر سکیں، کم از کم ایک ایک پارہ تو روزانہ تِلاوت کریں، ایسا ہو جائے تو سوچئے! ہمارے گھروں کا ماحول کتنا پیارا اَور پاکیزہ ہو جائے گا *کتنا پیارا ماحول بنے گا اگر ہمارے گھر میں روزانہ سورۂ ملک کی تلاوت ہوتی ہو، کبھی ابو، کبھی امّی، کبھی بھائی، کبھی بہن، کبھی بیٹی تلاوت کرے، باقی بیٹھ کر سنیں۔ سُبْحٰنَ اللہ ! *گھر میں درس کا سلسلہ ہو تو دینی ماحول بنتا چلا جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارا جو گھر ہے نا، یہ چاہے جیسا بھی ہے، عالیشان ہے یا جھونپڑی نُما ہے، گھر اللہ پاک کی نعمت ہے۔ حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں، ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب بستر پر تشریف لاتے تو کہتے:
اَلْحَمْدُ لِلهِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا، وَسَقَانَا، وَكَفَانَا، وَآوَانَا فَكَمْ مِّمَّنْ لَّا كَافِيَ لَهُ، وَلَا مُؤْوِيَ
ترجمہ:سب تعریفیں اللہ پاک کے لیے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا، ہماری ضرورت پُوری