Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab

امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کا رسالہ ہے: مسواک شریف کے فضائل۔ یہ اگر پڑھ لیں گے تو مزے کو مزہ آجائے گا، اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! مسواک کرنے کا ذہن بن جائے گا۔

گھر یلو زندگی کے چند آداب

گھر میں دِینی اور اِسلامی ماحول بنانا ہے، اس کے لیے  چند آداب عرض کرتا ہوں:  (1):والِدہ یا والِدصاحِب کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جایئے (2):دن میں کم از کم ایک بار والِدصاحِب کے ہاتھ اور والدہ کے پاؤں چوما کیجیے ! (3):والِدَین کے سامنے آواز دھیمی رکھئے،اِن سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیے، نیچی نگاہیں رکھ کر ہی بات چیت کیجیے (4):ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خلافِ شرع نہ ہو، فوراً کر ڈالیں(5):سنجیدگی اپنایئے۔ گھر میں تُو تُکار، اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے، بات بات پر غصّہ ہو جانے ، کھانے میں عیب نکالنے ، چھوٹے بھائی بہنوں کو جھاڑنے ، مارنے،گھرکے بڑوں سے اُلجھنے ، بحثیں کرتے رہنے کی اگر آپ کی عادَتیں ہوں تو اپنا رَوَیّہ یکسر تبدیل کر دیجئے ،ہر ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجیے  (6):گھر میں اور باہر ہر جگہ آپ سنجیدہ ہو جائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! گھر کے اندر بھی ضَرور اِس کی بَرَکتیں ظاہِر ہوں گی (7): ماں بلکہ بچّوں کی امّی ہو تو اُسے اور  گھر کے ایک دن کے بچّے کو بھی آپ کہہ کر ہی مخاطِب ہوں (8):اپنے مَحَلّے کی مسجِدمیں عشا کی جماعَت کے وَقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندر اندر سو جایئے (9):گھرکے افراد میں اگر نَمازوں کی سُستی ،بے پردَگی ،فلموں ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو اور آپ اگر سرپرست نہیں ہیں ، ظنِّ غالب ہے کہ آپ کی نہیں سُنی جا ئے گی تو بار بار ٹوکنے کے بجائے،سب کو نَرمی کے ساتھ