Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab

تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں *گھر میں درودِ پاک پڑھنے کے لیے  وقت مقَرَّر ہو، سب گھر والے مِل بیٹھ کر درودِ پاک پڑھیں *تِلاوت کا وقت مقرّر ہو، سب مِل بیٹھ کر تِلاوت کریں *نفل روزوں کے دِن مقرّر ہوں، ہو سکے تو سب گھر والے مثلاً پیر اور جمعرات کا روزہ رکھیں۔ یُوں گھروں میں عِبَادت والا، نیکیوں والا ماحَوْل بنا دیجیے! یقین مانیے! صِرْف دُنیا ہی نہیں، اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! قبر بھی چمک جائے گی، آخرت بھی سنور جائے گی اور اللہ  پاک بھی راضِی ہو جائے گا۔ 

اللہ  پاک کے انعام یافتہ بندے

حضرت علی بن صالِح اور حضرت حَسَن بن صالح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ما دونوں بھائی تھے، اِن کا گھرانہ تِلاوتِ قرآن کا بہت شوقین تھا، ان کے ہاں روزانہ ایک ختمِ قرآن کیا جاتا تھا، انداز یہ تھا کہ یہ دونوں بھائی اور ان کی والدہ مل کر تِلاوت کرتے، ایک تہائی (One Thirdیعنی 10 پارے) قرآنِ پاک حضرت علی بن صالِح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ تلاوت کرتے، ایک تہائی (One Thirdیعنی 10 پارے)  اِن کے بھائی حضرت حَسَن بن صالح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ تلاوت کرتے اور ایک تہائی قرآنِ کریم اِن کی والدہ محترمہ تلاوت کیا کرتیں، یُوں روزانہ رات کو ایک قرآنِ کریم مکمل ہو جاتا۔ کچھ عرصے بعد ان کی والدہ محترمہ کا انتقال ہو گیا، اب ایک فرد کم ہو گیا تھا، اِس کے باوُجُود انہوں نے تلاوتِ قرآن میں کمی نہ آنے دی،  دونوں بھائیوں نے مِل کر والِدہ محترمہ کی کمی پُوری کی اور دونوں بھائیوں نے  مِل کر نِصْف نِصْف قرآنِ کریم پڑھنے کا مَعْمُول  بنا لیا، یُوں روزانہ ختمِ قرآن کا سلسلہ جاری رہا۔ پھر کچھ عرصے بعد حضرت علی بن صالِح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا بھی انتقال ہو گیا، اب حضرت حَسَن بن صالِح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ