Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab
تَعَالٰی عَلَیْہِ کی نذر کر دیا جائے *اسی طرح دیگر صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ،اولیا اور بزرگان دین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ م کے بھی ایّام گھر میں منائیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گھر میں بہترین روحانیت والا ماحول بن جائے گا۔
گھریلو زندگی کی چند سُنّتیں و آداب
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے گھروں کا ماحول درست ہو جائے، گھر میں امن ہو، سکون ہو، چین ہو، گھر پہنچ کر دِماغ الجھنے کی بجائے تھکن اُترنے لگ جائے، اس کے لیے گھر کے اندر رہنے سے متعلق جو آداب اور سنتیں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرتِ پاک سے ہمیں سیکھنے کو ملتی ہیں، انہیں اپنانے کی نِیّت کیجیے ! بیشک سُنّت ہی میں عظمت ہے، ہماری ترقی سُنت ہی سے وابستہ ہے۔ آئیے! گھریلو زندگی کے تَعَلُّق سے چند آداب اور سُنّتیں عرض کرتا ہوں:
حدیثِ پاک میں ہے: جب تم گھر میں آؤ تو گھر والوں کو سلام کرو اور جاؤ تو سلام کر کے جاؤ ۔ ([1])
سیکھنے کی بات ہے، ہمارے ہاں جو مذہبی ذِہن رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں، اُن کو بھی دیکھا جاتا ہے کہ گھر میں جاتے ہوئے تو سلام کر لیتے ہیں، گھر سے نکلتے ہوئے نہیں کرتے، یاد رکھیے! جس طرح گھر میں داخِل ہو کر سلام کرنا ہے، یونہی گھر سے نکلتے وقت بھی سلام کرنا ہوتا ہے۔