Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab
اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے 4 رکعتیں ادا فرمائیں،پِھر آرام فرمایا ،پِھر اُٹھے، ([1])چہرۂ پاک پر ہاتھ پھیرا، سورۂ آلِ عمران کی آخری 10 آیات کی تِلاوت کی، پِھر وُضُو کیا اور نماز پڑھنے لگے، میں بھی وُضُو کر کے حاضِر ہوگیا اور نماز پڑھنے لگا۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے 2 رکعتیں، پِھر 2، پِھر 2، پِھر 2، پِھر 2، پِھر 2 یعنی کل 12 رکعتیں ادا فرمائیں، پِھر وِتْر ادا فرمائے، پِھر آرام فرما ہوئے، پِھر فجر کی اذان کے بعد 2 رکعتیں (یعنی فجر کی سُنّتیں) ادا فرمائیں، پِھر فجر کی نماز کے لیے تشریف لے گئے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ !یہ پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پیارا پیارا انداز ہے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ یہ سُنّت بھی اپنا لیں۔
آج گھر گھر پریشانیاں ہیں، مُعاشی تنگیاں ہیں، بھائی بھائی کا دُشمن ہے* چچا تایا کے ساتھ اچھی نہیں بنتی* ماں باپ الگ پریشان ہیں* اَوْلاد ماں باپ سے الگ بدظن ہے۔ یہ تقریباً گھر گھر کے مسائِل ہیں، کوئی کوئی گھر ہو گا جو پریشانیوں سے بچا ہوا ہے۔ ان پریشانیوں کا آسان حَلْ عرض کروں؟ ادائے مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ادا کرتے ہوئے، اپنے گھروں میں عِبَادت کا ماحَوْل بنا دیجیے! * تہجد کا وقت ہو اور گھر میں چہل پہل ہو رہی ہو، کوئی وُضُو کر رہا ہے * کوئی مصلّا بچھا رہا ہے *کوئی عمامہ شریف سجا رہا ہے *کوئی تہجد کی نماز شروع کر چکا ہے *کوئی تہجد پڑھ کر فارِغ ہو گیا، اب تِلاوت کر رہا ہے *ایک کے ہاتھ میں تسبیح ہے، درودِ پاک کی کثرت ہو رہی ہے *اسی طرح نمازوں کے اَوْقات میں چہل پہل ہو *جونہی اذان ہوئی، بس سب کام کاج چُھوٹ گئے، سب نماز کی