Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat

فرمایا:بے شک اللہ پاک  کے بندوں میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جونہ نبی  ہیں نہ شہید،مگر قیامت کے دن اللہ پاک  کی بارگاہ میں اُن کا مقام و مرتبہ دیکھ کر انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور شہدائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن رشک کریں گے۔لوگوں نے عرض کی: یَارسُولَاللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ!ہمیں بتائیے کہ وہ کون لوگ ہوں گے؟ ارشاد فرمایا!یہ وہ لوگ ہوں گے جو ایک دوسرے سے اللہ پاک کی مَحَبَّت کی وجہ سے مَحَبَّت کرتے رہے ہوں گےحالانکہ ان کے درمیان نہ تو رشتہ داری ہوگی اور نہ ہی مال کے لین دین کا کوئی معاملہ،خدا  کی قسم!ان لوگوں کے چہرے(قیامت کے دن)نور والے ہوں گے،یقیناً یہ لوگ نُور کے اُوپر ہوں گے،جب سب لوگ خوف زدہ ہوں گے،اس وَقْت یہ لوگ بے خوف ہوں گے اور جب لوگ غمگین ہوں گے تو ان لوگوں کو کوئی غم نہیں ہو گا۔([1])

اے عاشقانِ اولیاء !آپ نے سُناکہ اللہ پاک سے محبت کرنے والوں اور اللہ پاک ہی کی رِضا کے لئے کسی سے مَحَبَّت کرنے والوں کو کیسی شان وعظمت  عطا کی جائے گی کہ کل قیامت کے دن جب نفسی نفسی کا عالَم ہو گا، لوگ پریشان ہوں گے تو اُن خوش نصیبوں کو کوئی غم اور پریشانی نہیں ہو گی  اور اُن کا بہت خوبصورت انداز میں استقبال کیا جائے گا کہ اللہ پاک اُن کے لئے نور کے منبر بچھائے گا اور عزّت کی جگہ پر بٹھائے گا،لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم رِضائے اِلٰہی کے لیےاللہ پاک اور مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت دل میں پیدا کریں  اور اُن کی رضا  ہی کو اپنی دوستی اور دُشمنی کا معیار بنائیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس کے لئے عاشقانِ رسول کی  دینی  تحریک  دعوتِ اسلامی کا  دینی  ماحول ایک بہترین ذریعہ ہے، اس


 

 



[1]  مشکاۃالمصابیح،کتاب الآداب،باب الحب فی اللہ...الخ،۲/۲۱۹،حدیث:۵۰۱۲