Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat
الاول،۱/۲۱۷، حدیث:۱۸۲۵)
حضرت ابوالحسن زنجانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:عبادت کی بنیاد3چیزیں ہیں: آنکھ، دل اور زبان۔ آنکھ عبرت کے لئے، دل غور و فکر کے لئے،زبان سچائی کا مرکز اور ذِکر و تسبیح کے لئے ہو۔(مکاشفۃ القلوب، ص ۷۱)
حضرت سَری سَقَطی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کہتے ہیں: میں نے حضرت شیخ جُرجانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےپاس پسے ہوئے سَتُّو دیکھے، میں نے پوچھا:آپ سَتُّو کے علاوہ اور کچھ کیوں نہیں کھاتے؟ انہوں نےجواب دیا: میں نے کھانا چبانے اور سَتُّو پینے میں ستّر(70) تسبیحات کااندازہ لگایاہے(یعنی جتنا وَقْت کھانا کھانے میں لگتا ہے،اتنی دیر میں 70 تسبیحات پڑھ لیتا ہوں)۔چالیس(40)سال ہوئے میں نے روٹی کھائی ہی نہیں تاکہ ان تسبیحات کا وَقْت ضائع نہ ہو۔ (مکاشفۃ القلوب، ص ۷۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
)4(مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانی نفس کی خواہشات کے باوجود اللہ پاک کی رِضا پر اپنی پسند کو قربان کردینا۔
حضرت امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہپاک کی عبادت3 چیزوں کا نام ہے:(1) شریعت کےاَحکام کی پابندی کرنا،(2)اللہ پاک کی طرف سے مقرر کردہ فیصلوں اور تقسیم پر راضی رہنا اور(3)اللہ پاک کی رضا کے لیے اپنے نفس کی خواہشات کو قربان کردینا۔ (بیٹے کو نصیحت، ص ۳۷ملخصا)
حضرت سَری سَقَطی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے:چالیس(40) سال سے میرے