Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat

نفس کو شہد کھانے کی خواہش ہے، لیکن آج تک میں نے اس کی خواہش پوری نہیں کی ۔ (تذکرۃ الاولیا، ص ۱۶۳)

)5(مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانی اپنا دل دُنیا کی مَحَبَّت سے خالی کرکے مکمل  طور پر اللہ پاک کی بارگاہ میں  جھکائے رکھنابھی ہے۔

منقول ہے:اللہ پاک نے حضرت  عیسیٰ  علیہ السلام  کی طرف وحی اُتاری: اے عیسیٰ! جب کسی بندے کا دل دنیا وآخرت کی مَحَبَّت سے پاک وصاف ہوجاتا ہے تواس میں اپنی مَحَبَّت بھردیتاہوں۔

)6(مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانی ایسے تمام کاموں سے دُور رہناہے جو اللہ پاک کاقُرب حاصل ہونےمیں رکاوٹ بنتے ہوں۔

حضرت  ذُوالنُّون مِصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:اللہ پاک سے مَحَبَّت کرنے والے کی نشانی یہ بھی ہے کہ ہر اس چیز کو چھوڑ دے جواللہ پاک کی یا دسے غافل کردے اور اپنے آپ کو اللہ پاک کی رضا والے کاموں میں مصروف رکھے۔(الزہدالکبیر, ص ۷۸)

)7(مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانیاللہ پاک سےسچی مَحَبَّت کرنے والے نیک لوگوں کے نقشِ قدم پر چلنا اور اُن کی صحبت اختیار کرنا  بھی ہے۔

شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:ہمیشہ ایسی صُحبت اختیار کرنی چاہئے، جس سے عبادت کا شوق اور سنّت پر عمل کرنے کا ذوق بڑھے۔دوست ایسا ہو،جسے دیکھ کر اللہ پاک یاد آجائے ، اس کی باتوں سے نیکیوں کی طرف رغبت بڑھے،دنیا کی مَحَبَّت میں