Book Name:Ghous e Pak Ka Ilmi Maqam
یہ بات ہم پر ظاہر ہوجائے گی کہ اس کا بُنیادیسبب عِلْمِ دین سے دُوری ہے۔عِلْمِ دِین اور دُرست رہنمائی سے محرومی کے باعث نہ صرف مُعاملات و اَخْلاقیات میں بلکہ عقائدو عبادات تک میں طرح طرح کی بُرائیاں اور خرابیاں نہایت تیزی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہیں، جن کی اصلاح کیلئے صرف عِلْمِ دین حاصل کر لینا ہی کافی نہیں بلکہ اپنے علم پر عمل کرنا اور اس کے ذریعے دوسروں کی اصلاح کی کوشش کرنا بھی ضروری ہے۔یہی وجہ ہے کہ شیخِ طریقت، امیراہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنےمریدوں،محبت کرنے اور تعلق رکھنے والوں کواپنی اور دوسروں کی اصلاح کی کوشش میں مگن رہنے کامدنی ذہن دیتے ہوئے اُنہیں یہ مَدَنی مقصد عطا فرمایا ہے:مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ
پیارے اسلامی بھائیو!حُضُورغوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دین اسلام کی خدمت اور امتِ مُسْلمہ کی رہنمائی کیلئے کئی کتابیں تحریر فرمائیں،علامہ علاؤالدین بغدادیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہاپنے رسالے” تذکرۂ قادریہ“ میں حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی 7کتابوں کے نام تحریر فرما نے کے بعد فرماتے ہیں:معتبر روایات سے معلوم ہوا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی لکھی گئیں کتب کی تعداد69ہے۔([1])
آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا وعظ و تبلیغ
حُضُورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے علومِ ظاہری و باطنی کو پھیلانے کے لئے درس و تدریس اور تحریری کام کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحی بیانات کے ذریعے بھی دِین اسلام کی بے شمار خدمات سرانجام دِیں،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےبیان کا اندازایسا پیارا تھا کہ کثیر لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوتے گئے،جو لوگ