
مساجد کا افتتاح وسنگِ بنیاد مجلسِ خُدّام المساجد کے تحت ٭جامع مسجد رفیق الحرمین (اورنگی ٹاؤن باب المدینہ کراچی) اور ٭جامع مسجد فیضانِ داتا(سردارآباد فیصل آباد) کا افتتاح ہوا جبکہ ٭نئی سو سائٹی اعوان ٹاؤن سلطانی کابینہ میں جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم ٭پاک نبھانی کابینہ کے ڈویژن ضیاءنگر میں جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم ٭نیو سٹی میرپور کشمیر میں جامع مسجد فیضانِ حسنینِ کریمین کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلسِ مزراتِ اولیاء کے مدنی کام مجلسِ مزاراتِ اولیاء کے تحت ٭حضرتِ سیّدُنا بابا فرید الدین گنج شکر علیہ رحمۃ اللہ الاکبر (پاک پتن شریف) ٭حضرت انور شاہ المعروف باوا جی سرکار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (ٹیکسلا) ٭پیر سیّد عثمان شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (واہ کینٹ) ٭حضرت خواجہ ابو داؤد محمد صادق رضوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گوجرانوالہ) ٭ حضرت محمد صدیق نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ القَوی ٭پیر سیّد محسن باروی نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ القَوی ٭حضرت خواجہ صوفی کرامت حسین نقشبندی مجددی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گوجرانوالہ) اور ٭حضرت پیر سیّد شاہ سلیمان حسنی علیہ رحمۃ اللہ الغنِی (بلوچستان) کے سالانہ عرس مبارَک کے موقع پر قراٰن خوانی، اجتماعِ ذکر و نعت،مدنی حلقوں اور مزار شریف پر مدنی قافِلو ں کی آمد کا سلسلہ ہوا۔ عاشقانِ رسول کا مدنی قافلوں میں سفر حضرت ِسیِّد ُنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ اور شہدائے کربلا کے ایصال ثواب اور امیرِِِ اہلِ سنّت کی دُعاؤں سے حصّہ پانے کے لئے 10،9،8 محرم الحرام 1440 ھ کو کثیر عاشقانِ صَحابہ و اہلِ بیت نے مدنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ مجلسِ مدنی قافلہ کی جانب سے ملنے والی کارکردگی کے مطابق مذکورہ ایام میں ملک بھر سے کم و بیش 13 ہزار 635 مدنی قافلوں میں 97 ہزار 206 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ ایوانِ اقبال میں سنّتوں بھرا اجتماع مجلسِ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت 14ستمبر 2018ء کو ایوانِ اقبال مرکز الاولیاء لاہور میں عظیمُ الشّان سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر حضرات، سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلّق رکھنے والے کم و بیش 2500 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ دورانِ اجتماع مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظره قراٰنِ پاک ختم کرنے والے عاشقانِ رسول کو رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے مدنی تحائف دئیے۔ مجلسِ آئی ٹی کا سنّتوں بھرا اجتماع مجلسِ آئی ٹی کے تحت 18 ستمبر 2018 ء کو سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔
Comments