Book Name:Eman Ki Hifazat
ساتھ رہوں گاجن کے عقیدے اچھے ہیں،میں ان کے ساتھ رہوں گا جو خوفِ خدا رکھنے والے ہیں ، میں اُن کے ساتھ رہوں گاجو عاشقِ رسول ہیں، میں ان کے ساتھ رہوں گا جو فرائض وواجبات کے ساتھ ساتھ نفل عبادت کرنے والے ہیں، میں ان کے ساتھ رہوں گا جو نیکی کی دعوت دینے والے اور بُرائیوں سے روکنے والے ہیں،میں ان کے ساتھ رہوں گا جنہیں حفاظتِ ایمان کی فکر رہتی ہے ۔یہ تمام خصوصیات اپنانے کیلئےعاشقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اِنْ شَآءَ اللہ دِین ودنیا میں کامیابی نصیب ہوگی ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(2)بِغیر علم کے دِینی بحث کرنا
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ایمان ضائع ہونے کا ایک سبب بغیر علم کے دِینی معاملات میں بحث کرنا بھی ہے، حالانکہ دینی معاملات میں جو بات یقینی طور پر معلوم ہووُ ہی بیان کرنی چاہئے،اپنی عقل کے گھوڑے دوڑانااِیمانیات کے مُعاملے میں انتہائی خطرناک ہوتا ہے کہ ٹھوکر لگنے پر آدمی بسا اوقات کُفریات کی گہری کھائی میں جا پڑتا ہے اور اُسے اِس بات کا پتا تک نہیں چلتا کہ اس کا ایمان برباد ہو چکا ہے ۔ہمارے معاشرے میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جنہیں دِینی معلومات بہت کم ہوتی ہیں مگر ایسی فضول(Useless) بحثیں کرتے ہیں کہ جیسےان کے پاس علم کا بہت بڑاخزانہ موجود ہو، ایسےجاہل لوگ اپنی زبان سے کفریات تک بک جاتے ہیں ۔
اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام اَحمدرضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فتاویٰ رضویہ جلد24 صَفْحَہ نمبر 159 تا160پرایسوں کے بارے میں نقل فرماتے ہیں:کوئی آدمی بدکاری اور چوری کرے تو باوُجُود گناہ ہونے