Book Name:Eman Ki Hifazat
کریں اور ہم اُس سے توبہ کرتے ہیں جس کو نہیں جانتے) (الوظیفۃ الکریمہ،ص۱۷)(4)تفسیرِ صاوی میں لکھا ہے:جو کوئی حضرت سَیِّدُنا خِضر عَلَیْہِ السَّلَام کانام کنیت و وَلَدیت و لقب کے ساتھ یاد رکھےگا، اِنْ شَآءَاللہاُس کا اِیمان پر خاتِمہ ہوگا۔آپ کا نام کنیت و وَلَدیت و لقب کے ساتھ اِس طرح ہے: اَبُوالْعَبَّاس بَلْیَا بِنْ مَلْکَانَ الْخِضْر۔
( تَفْسِیْرِ صاوی، ۲/۱۲۰۷-۱۲۰۸) (پیٹ کا قفلِ مدینہ،ص۸۴۱)
(5) بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ، بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَمَالِی۔(تَرْجَمَہ:اللہپاککے نام کی بَرَکت سے میرے دِین، جَان،اولاد اور اہل و مال کی حفاظت ہو)صبح وشام 3،3 بارپڑھیے،دِین،اِیمان،جان، مال،بچّے سب محفوظ رہیں۔(الوظیفۃ الکریمہ،ص۱۷)(نیکی کی دعوت،ص۳۰۱)
اے ربِّ کریم !اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پیاری پیاری زلفوں کا صدقہ مجھے دنیا میں ہر مصیبت سے بچا ئے رکھنا اور آخرت میں ہر غم سے محفوظ فرمانا ۔ تیری بارگاہ میں ایک اور دعا یہ بھی ہے کہ جب مجھے تیرے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے روضۂ اقدس کی حاضری نصیب ہو تو اس وقت میں حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چوکھٹ پردرودو سلام پڑھنے میں مشغول رہوں اور اسی حالت میں میری روح قبض ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا مُختصر تعارُف
اےعاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی جہاں سُنّتوں کی تربیت اور نیکی کی دعوت عام کررہی ہے وہیں کم وبیش 107شعبہ جات میں مَدَنی کام کررہی ہے،ان تمام شُعْبہ جات کو چلانے کےلیےکروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کےاَخراجات کی ضرورت ہوتی