Book Name:Eman Ki Hifazat
ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ یا ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتا پھرے، جس طر ح پرندہ اور لُومڑی اپنے بچو ں کو لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہیں۔پھر ارشاد فرمایا:اس زمانہ میں وہ بکریاں چَرانے والا بھلائی پر ہوگا جو اپنے علم کے مطابق نماز پڑھے،زکوٰۃ ادا کرے اور لوگوں سے الگ رہے گا۔
(المطالب العالیۃ، کتاب الفتن، باب جواز الترھیب…الخ، ۸/۵۹۷، حدیث:۴۳۶۶ملخصاً)
(اللہ والوں کی باتیں،۲/۱۹۰)
بندہ اس پر اُٹھایا جائے گا جس پر مرے گا
نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:یُبْعَثُ کُلُّ عَبْدٍ عَلٰی مَا مَاتَ عَلَیْہِ یعنی ہر بندہ اس حالت پر اُٹھایا جائے گا جس پر مرے گا۔(مسلم، کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا…الخ، باب الامربحسن الظن… الخ، ص ۱۱۷۸، حدیث:۲۸۷۸)(نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے،ص۶)حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:یعنی اِعتبار خاتمہ کا ہے،اگر کوئی کفر پر مرے تو کفر پر ہی اُٹھے گا اگرچہ زندگی میں مومن رہا ہو،اور اگر ایمان پر مرے تو ایمان پر اُٹھے گا اگرچہ زندگی میں کفر پر رہا ہو۔(مرآۃ المناجیح،۷/۱۵۳بتغیر) (نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے،ص۶)علامہ عبد الرء ُوف مناوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: حضرت سیدنا امام جلال الدین سیوطی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے اس حدیث سے یہ نکتہ نکالا ہے کہ بانسری بجانے والا قیامت کے دن اپنی بانسری کے ساتھ آئے گا،شرابی اپنے جام کے ساتھ جبکہ مؤذن اذان دیتا ہوا آئے گا۔ (التیسیر، حرف الیاء، ۲/ ۵۰۷)(نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے،ص۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!بیان کردہ احادیثِ کریمہ سے معلوم ہوا!ایمان کی حفاظت