Book Name:Eman Ki Hifazat
پیارےپیارے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ آج کے بیان میں ہم”ایمان کی حفاظت“ کے تعلق سے نصیحت و عبرت سے بھرپور واقعات و حکایات سُننے کی سعادت حاصل کریں گے۔آئیے! پہلے ایک ایمان افروز حکایت سنتے ہیں،چنانچہ
منقول ہے:ایک عبادت گزار نیک خاتون کو فرعون کی بیٹی نے اپنی خادمہ کے طور پر رکھا،وہ نیک خاتون اپنی حیثیت کے مطابق دن رات اس کی خدمت کرتی رہتی،ایک دن وہ نیک عورت فرعون کی بیٹی کے سر میں کنگھی(Comb)کر رہی تھی کہ اس دوران اس خاتون کے ہاتھ سے کنگھی گِر گئی،اس نیک سیرت عورت کی زبان سے بے اختیار”سُبْحٰنَ اللہ“کی آواز بلند ہوئی،فرعون کی غیر مسلم بیٹی نے جب یہ آوازسُنی تو کہا:کیا تُونے میرے باپ فرعون کی تعریف کی ہے؟اس مؤمنہ نے جواباً کہا:نہیں! بلکہ میں نے تو اساللہ پاک کی پاکی بیان کی ہے جو میرا،تیرے باپ فرعون کا اور تمام کائنات کا پیدا کرنے والا ہے،عبادت کے لائق صرف وہی”وَحْدَہٗ لَاشَرِیْک“ذات ہے۔اس مؤمنہ کی ایمان بھری گفتگو سُن کر فرعون کی بیٹی نے کہا:میں تمہارے بارے میں اپنے والد کو بتاؤں گی کہ تم اسے خدا نہیں مانتی۔عورت نے کہا:بے شک بتادو۔
چنانچہ اس نے اپنے باپ فرعون کو اس عورت کے بارے میں سب کچھ بتا دیا،یہ سُن کر اس نے نیک سیرت مؤمنہ کو اپنے پاس بُلایا اور کہا:ہم نے سُنا ہے کہ تُو ہمارے علاوہ کسی اور کو خدامانتی ہے، تیری سلامتی اسی میں ہے کہ تُو اس نئے مذہب کو چھوڑ کر میری عبادت کر اور مجھے ہی خدا مان ورنہ تجھے درد ناک سزا دی جائے گی۔عورت نے کہا:تجھےجوکرنا ہے کرلے،میں کبھی بھی کفر کی طرف نہیں آؤں