Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442
بیدارفرما کرموت کی یاددلاتا ہے ، چنانچہ
اللہ پا ک پارہ 24 سُوْرَۂ زُمَرْ کی آیت نمبر42 میں ارشاد فرماتاہے :
اَللّٰهُ یَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ حِیْنَ مَوْتِهَا وَ الَّتِیْ لَمْ تَمُتْ فِیْ مَنَامِهَاۚ-فَیُمْسِكُ الَّتِیْ قَضٰى عَلَیْهَا الْمَوْتَ وَ یُرْسِلُ الْاُخْرٰۤى اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّىؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(۴۲)
ترجمۂ کنز العرفان : اللہ جانوں کو ان کی موت کے وقت وفات دیتا ہے اور جو نہ مَریں انہیں ان کی نیند کی حالت میں پھر جس پر موت کا حکم فرما دیتا ہے اسے روک لیتا ہے اور دوسرے کو ایک مقرر ہ مدّت تک چھوڑ دیتا ہے۔ بیشک اس میں ضرور سوچنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔
یقیناً موت سےفرارممکن نہیں کہ موت کا آنا یقینی ہے ، کوئی بھی اس سے بچ نہیں سکتا ، چنانچہ
اللہ پاک پارہ 28 سُوْرَۂ جُمُعَہ کی آیت نمبر8 میں ارشاد فرماتاہے :
قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ (پ۲۸ ، الجمعة : ۸)
ترجمۂ کنز العرفان : تم فرماؤ : بیشک وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو پس وہ ضرور تمہیں ملنے والی ہے
پارہ 5 سُوْرَۂ نِسَاءآیت نمبر78میں رَبِّ کریم کا ارشاد ہے :
اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَ لَوْ كُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَةٍؕ- (پ۵ ، النسا : ۷۸)
ترجمۂ کنز العرفان : تم جہاں کہیں بھی ہو گے موت تمہیں ضرور پکڑ لے گی اگرچہ تم مضبوط قلعوں میں ہو