Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442

(کنزالعمال ، کتاب الاذکار ، الباب السادس فی الصلاۃ علیہ وعلی آلہ۔ ۔ ۔ الخ ، جز۱ ، ۱ / ۲۵۶ ، حدیث : ۲۲۴۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

فرمانِ مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے!مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

موت کی یاد

حضرت سالِم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ مُلکِ روم سے کچھ نمائندے حضرت عمر بن عبدُالعزیز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےپاس آئے توآپ نے فرمایا : جب تم لوگ کسی کو اپنا بادشاہ بناتے ہو تو اس کا  کیا حال ہوتا ہے؟ کہنے لگے : جب ہم کسی کو اپنابادشاہ بناتےہیں تو اس کے پاس ایک قبر کھودنے والا آکر کہتا ہے : اے بادشاہ!اللہ  پاک تیری اِصلاح فرمائے !جب تجھ سے پہلا بادشاہ تخت نشین ہو ا تو اس نے مجھے حکم دیا :  میری قبر اس اس طرح بنانا اورمجھے اس طرح دفن کرنا چنانچہ قبرتیا ر کر لی گئی۔ پھر اس کے پاس کفن فروش آکرکہتاہے : اے بادشاہ!اللہ پاک تیری اصلاح فرمائے !جب تجھ سے پہلا بادشاہ تخت نشین ہوا تواس نے مرنے سے قبل ہی اپنا کفن ، خوشبو اورکافُور وغیرہ خریدلیا ، پھر کفن کو ایسی جگہ لٹکا دیا گیاجہاں ہروقت نظر پڑتی رہےاور موت کی


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔