Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442
دِن بلکہ رَمضان شریف سے پہلے بھی اگر کسی نے ادا کردیا تب بھی فِطْرہ ادا ہوگیا اور ایسا کرنا بالکل جائِز ہے۔
(عالمگیری ج۱ص۱۹۲)
ساداتِ کِرام کو صَدَقَہِ فِطْر نہیں دے سکتے۔
اے صدقہ فطر اور زکوۃ وغیرہ ادا کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور بہنوں! آپ کی خدمت میں مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے صدقات و زکوٰۃ قریبی رشتہ داروں کو دیں جو زکوٰۃ کے مستحق بھی ہوں
یاپھرایسے مقام پر دینے کی کوشش فرمائیں جہاں نہ صرف اس کا دینا جائز ہو بلکہ یہ صدقہ آپ کے لئے عظیم الشان ثواب ِ جاریہ بن سکے ۔ اس کو یوں سمجھئے کہ اگر آپ کوئی کاروبار کرنا چاہیں اور دو قسم کے کاروبار آپ کے پیش ِ نظر ہوں۔
(۱)جس میں ایک مرتبہ نفع حاصل ہوگا پھر منقطع ہوجائے گا ۔
(۲) جس میں نفع کا سلسلہ تاقیامت ہو ۔
تو یقینا آپ کا دل ودماغ دوسری قسم کے کاروبار کے حق میں فیصلہ دے گا۔ الحمدللہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک “ دعوت اسلامی “ تادمِ تحریر 80 سے زیادہ شعبہ جات میں دینی کام کررہی ہے ۔ برائے کرم! اپنی زکوٰۃوعُشراور صدقات وخیرات دعوتِ اسلامی کو دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں پربھی انفِرادی کوشِش فرما کر ان کے زکوٰۃوعشر اوردیگر عَطِیّات دعوت اسلامی کے مَدَنی مرکز پر پہنچاکریا کسی ذمّہ دار اسلامی بھائی کو دے کر یا مَدَنی مرکز پر فون کرکے کسی اسلامی بھائی کو طلب فرماکرانہیں عنایت فرمادیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد