Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442
اللہ پاک نے اس آیت میں نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : اے لوگو!بیشک اللہ پاک کا وعدہ سچا ہے ، قیامت ضرور آنی ہے ، مرنے کے بعد ضرور اُٹھنا ، اپنے اعمال کا حساب دیناہے اور ہرایک کو اپنے عمل کی جزا ضرور ملے گی تو ہرگز دنیا کی زندگی تمہیں دھوکا نہ دے کہ اس کی لذّتوں میں مشغول ہو کر تم آخرت کو بُھول جاؤ۔
(خازن ، فاطر ، تحت الآیۃ : ۵ ، ۳ / ۵۲۹-۵۳۰ ، ابو سعود ، فاطر ، تحت الآیۃ : ۵ ، ۴ / ۳۶۲ ، ملتقطاً)
دنیا کی زندگی سے دھوکا نہ کھائیں
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دنیا کی زندگی کے بارے میں اللہ پاک نے پارہ 27سورۂ حَدِیْد کی آیت نمبر 20 میں ارشاد فرمایا :
كَمَثَلِ غَیْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَكُوْنُ حُطَامًاؕ-وَ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِیْدٌۙ-وَّ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٌؕ-وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ(۲۰) (پ۲۷ ، الحدید : ۲۰)
ترجمۂ کنزُ العرفان : (دنیا کی زندگی ایسے ہے) جیسے وہ بارش جس کا اُگایا ہوا سبزہ کسانوں کو اچھا لگا پھر وہ سبزہ سوکھ جاتا ہے تو تم اسے زرد دیکھتے ہو پھر وہ پامال کیا ہوا (بے کار)ہوجاتا ہے اور آخرت میں سخت عذاب ہے اور اللہ کی طرف سے بخشش اور اس کی رضا (بھی ہے) اور دنیاکی زندگی تو صرف دھوکے کاسامان ہے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہئے کہ دنیا کی رنگینیوں اور اس کی لذّتوں میں کھونےکی بجائے اپنی آخرت کی تیاری میں مصروف رہیں۔ حضرت عبدُ اللہ بن