Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442
نہ رکھے ، فرض ہوتے ہوئے بھی زکوٰۃ نہ دی ، حج فرض تھا مگر ادا نہ کیا ، باوجودِ قدرت شرعی پردہ نافذ نہ کیا ، ماں باپ کی نافرمانی کی ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی کی عادت رہی ، فلمیں ، ڈرا مے دیکھتے رہے ، گانے باجے سنتے رہے ، داڑھی مُنڈواتے یا ایک مٹھی سے گھٹاتے رہے۔ اَلغرض خوب گناہوں کا بازارگرم رکھا تو اللہ پاک اور اُس کے رسول صَلَّی اللّٰہُعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضی کی صورت میں سوائے حسرت و شرمندگی کے کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔ لیکن اس کے برعکس اگر اللہ پاک کی رضا والے کاموں میں مشغول رہے ، فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل کی بھی پابندی کی ، رَمَضانُ المبارَک کے علاوہ نفل روزے بھی رکھے ، زکوٰۃ فرض ہونے پر پابندی کے ساتھ بروقت ادا کی ، فرض ہونے پر حج بھی ادا کیا ، صورت کے ساتھ ساتھ سیرت کو بھی آقاکریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں کا آئینہ دار بنا لیا ، کُوچہ کُوچہ ، گلی گلی نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیں ، قرآنِ کریم کی تعلیم نہ صرف خود حاصل کی بلکہ دوسروں کو بھی دی ، چوک دَرس دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کی ، گھر دَرس جاری کیا ، سُنّتو ں کی تربیت کے مدَنی قافلوں میں باقاعدگی سے سفر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسلمانوں کوبھی اس کی ترغیب دی ، روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کر کے ہرانگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کواپنے ذمے دار کو جمع کروایا ، اللہ پاک اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فضل و کرم سے ایمان سلامت لے کر دنیا سے رخصت ہوئے تو اِنْ شَآءَ اللہ قَبْر میں حشر تک رحمتوں کا دریا موجیں مارتا رہے گا اور نورِ مُصطَفٰے کے چشمے لہراتے ر ہیں گے ۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!موت کی یاد میں رُکاوٹ کی سب