Book Name:27 Nimazun Ka Sawab

نشے سے ان کی جان چھوٹی ، بلکہ یہ پانچ وَقْت کی فَرْض نماز بلکہ تَہجُّد اور اِشْراق و چاشت بھی پڑھنے لگے ، سر پر عمامہ شریف بھی سجا لیا ، ان کا کہنا ہے کہ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں آ کر مجھے ایک نئی زندگی ملی الحمد للہ میرے بیوی بچے بھی اب مجھ سے خوش ہیں۔

اے شرابی تو آ ، آ جُواری تو آ           چُھوٹیں بَد عادتیں قافلے میں چلو

پیارے اسلامی بھائیو! نیک نمازی اور نمازِ باجماعت کا پابند بننے کا ایک طریقہ تو یہ کہ عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کیا جائے ، اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ شیخ طریقت ، امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا کردہ “ 72 نیک اَعْمَال “ کا رِسالہ حاصِل کر لیا جائے اور باقاعدگی کے ساتھ کوئی وقت مقرر کر کے روزانہ اپنے عمل کا جائزہ  لیتے ہوئے اس کے خانے پُر کئے جائیں ،  الحمد للہ! 72 نیک اَعْمَال میں بھی “ نمازِ باجماعت “ والا نیک عمل شامِل ہے ، اگر ہم 72 نیک اعمال والا رسالہ حاصِل کر لیں اور اس کے ذریعے اپنے دِن بھر کے اعمال کا جائِزہ لینے کی عادت بنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیم! اس کی برکت سے بھی نمازِ باجماعت کی عادَت پَکِّی ہو جائے گی۔ اللہ پاک ہم سب کو پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 “ اَوْقاتُ الصَّلوٰۃ “ موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقان رسول! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون(smartphone) کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز