Book Name:27 Nimazun Ka Sawab
جائیے ، اللہ پاک کے فضل سے ، اُس کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے احسان اور اَوْلیائے کرام کے فیضان سے دعوت اسلامی الحمد للہ! مسجِد بھرو تحریک ہے ، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی مسجدیں بناتی بھی اور انہیں آباد بھی کرتی ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے ساتھ مِل کر “ اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش “ میں لگ جائیے ، خوب بڑھ چڑھ کر 12 دینی کاموں میں حِصّہ لیجئے اور دُنیا و آخرت کی برکتیں لوٹیے!
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : مدنی قافلہ۔ الحمد للہ!دنیا بھر میں عاشقانِ رسول سُنتوں کا پیغام عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے رہتے ہیں ، آپ بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کی عادَت بنائیے۔
کراچی کے ایک شخص چھوٹی عُمر سے نَشے کے عادی ہو گئے تھے ، صُبح ناشتے کی جگہ چرس اور ہیروئن کا نشہ کیا کرتے ، کئی بار ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن نشہ چھوٹ نہ سکا ، دیگرگُناہوں کی دلدل میں بھی پھنسے ہوئے تھے ، شادی کے بعد بیوی بچے بھی ان کی وجہ سے پریشان رہتے ، کسی طرح رَبِیع الاوّل میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پہنچ گئے ، وہاں ایک بڑی عمر کے مبلغ دعوتِ اسلامی نے ان پر شفقت کی اور ان کا ذہن بن گیا کہ میں 12دن کے مدنی قافلے میں سفر کروں گا ، مَدَنی قافلے میں شروع شروع میں ان کو نشہ نہ کرنے پر تکلیف تو ہوئی ، نہ ٹھیک سے نیند آتی تھی ، نہ بھوک لگتی تھی لیکن یہ عبادت میں لگے رہےاور رو رو کر اپنے گُناہوں کی معافی مانگتے رہے ، چار یا پانچ دن کے بعد ان کو بُھوک لگنا شروع ہوئی اور رات میں نیند بھی آنے لگی ، مَدَنی قافلے میں سفر کی برکت سے