Book Name:27 Nimazun Ka Sawab
جاری کی جا چکی ہیں ، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے : Prayer Times (یعنی اَوقاتُ الصّلوٰۃ) ۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے نمازوں کے اَوْقات معلوم کئے جا سکتے ہیں ، اس میں کمپاس بھی دیا گیا ہے ، جس کی مدد سے قبلے کی دُرست سمت معلوم کی جا سکتی ہے ، اس کے عِلاوہ ڈیجیٹل تسبیح ، اسلامی کیلنڈر ، مختلف اَوْراد و وَظائِف وغیرہ بھی شامِل ہیں۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([1])
سُنّت کے مطابق میں ہر اِک کام کروں کاش! تُو پیکرِ سُنَّت مجھے اللہ بنا دے([2])
دوفرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وسَلَّم : (1) : آپَس میں مصافحہ کرو (یعنی ہاتھ ملاؤ) اس سے بُغْض و کینہ دُور ہوتا ہے۔ ([3]) (2) : دو مسلمان آپس میں ملیں اور ہاتھ ملائیں تو ان دونوں