Book Name:27 Nimazun Ka Sawab
نے فرمایا : *جس نے فجر کی نماز با جماعت پڑھی ، پھر بیٹھ کر اللہ پاک کا ذِکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج نکل آیا اس کے لئے جنت الفردَوس میں 70 دَرَجے ہوں گے ، ہر 2 دَرجوں کے درمیان اِتنا فاصلہ ہوگا جتنا ایک سُدَھایا ہوا (یعنی Trained) تیز رفتار عمدہ نسل کا گھوڑا 70 سال میں طے کرتا ہے اور *جس نے ظہرکی نماز باجماعت پڑھی اس کے لئے جنّتِ عدن میں 50 دَرَجے ہوں گے ، ہر 2 دَرَجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہوگا جتنا ایک سُدَھایا ہوا(یعنی Trained) تیز رفتار عمدہ نسل کا گھوڑا 50سال میں طے کرتا ہے اور *جس نے عصرکی نماز با جماعت پڑھی اس کے لئے اَولادِ اِسماعیل میں سے ایسے 8غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا جو کعبہ شریف کی دیکھ بھال کرنے والے ہوں اور *جس نے مغرب کی نماز با جماعت پڑھی اس کے لئے حجِ مبرور (یعنی مقبول حج) ا ور مقبول عمرے کا ثواب ہوگا اور *جس نے عِشا کی نماز باجماعت پڑھی اس کے لیے لَیْلَۃُ الْقَدْر میں قیام (یعنی عبادت) کرنے کے برابر ثواب ہو گا۔ ([1])
خدا! سب نمازیں پڑھوں باجماعت کرم ہو پئے تاجدارِ رسالت
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم۔
اے عاشقان رسول ! اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب ، دلوں کے طبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں “ باجماعت نماز “ پڑھنے کا حکم دیا ، عُلَمائے کرام نے اس کی بہت سارِی حکمتیں بیان فرمائی ہیں ،