Book Name:27 Nimazun Ka Sawab
جماعت تَرْک نہیں ہو گی۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیم! آج سے میں نہ صِرْف خود پانچوں نمازیں باجماعت پڑھوں گا بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی نمازی ، نمازِ باجماعت کا پابند بناؤں گا... اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیم! آج سے میں خود بھی نمازِ باجماعت کی پابندی کروں گا اور دوسروں کو بھی اِس کی دعوت دیا کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیم!
جہاں اگرچہ دِگرْ گُوں ہے قُمْ بِاِذْنِ اللہ وہی زمیں ، وہی گردُوں ہے ، قُمْ بِاِذْنِ اللہ
کیا نَوَائے “ اَنَا الْحَقْ “ کو آتْشِیْں جِس نے تری رگوں میں وُہِی خُوں ہے قُمْ بِاِذْنِ اللہ
یعنی اگرچہ اب پہلے سے حالات نہیں ہیں (مثلاً اب گُنَاہوں کے اَسْبَاب زیادہ اور نیکیوں کا جذبہ کم پڑ گیا ہے) مگر دیکھو تو زمین بھی وہی ہے ، آسمان بھی وہی ہے (یعنی اسی جہان میں صحابہ کرام اور بزرگانِ دین نے نیکیوں بھری زِندگی گزاری ہے) ، لہٰذا اللہ پاک کے حکم سے اُٹھو اور دِیْنِ اسلام کی کامِل پیروی شروع کر دو...!! ہاں! ہاں! غور تو کرو...! وہی نیک مسلمان جنہوں نے پُوری دُنیا میں کلمۂ حق کی دُھوم مچا دی ، تم اُن ہی مسلمانوں کی اَوْلاد ہو ، تمہاری رگوں میں بھی وہی خون ہے۔ بَس اللہ پاک کے حکم سے اُٹھو اور پھر سے دُنیا میں دِیْنِ حق کی دُھوم مچا دو...!! اللہ پاک ہمیں دینِ اسلام پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہونے اور نمازِ باجماعت کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ
پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے ، نیکیوں کا جذبہ پانے اور نمازِ باجماعت کی عادَت پختہ کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو