Book Name:27 Nimazun Ka Sawab

مکمل بہارِ شریعت بغیر جلدوں والی 28 روپیہ میں خریدنے کی سعادت حاصل کی ، اُس زمانے میں یہ رقم اچھی خاصی رقم تھی ، اور بہارِ شریعت کے 17 حصے تھے ، اب البتہ 20حصے ہیں ، الحمد للہ! مجھے اس کتاب کی برکت سے معلومات کا وہ انمول خزانہ ہاتھ آیا کہ میں آج تک اس کے گُن گاتا ہوں اور اس عظیم الشّان تصنیف کے مصنف خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، صدر الشریعہ ، بدرُ الطریقہ ، مفتی محمد امجد  علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ ہیں۔ ([1])

دم سے تیرے بہارِ شریعت ہے چار سُو        باطل ترے فتاوی سےلرزاں ہے آج بھی

پیارے اسلامی بھائیو! آج ہم سب انہی بزرگ کے تذکرۂ خیر میں شامل ہیں ، جنہیں دُنیا صدرُ الشریعہ ، بدرُ الطریقہ ، مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ کے نام سے جانتی ہے آپ کی لکھی ہوئی کتاب “ بہارِ شریعت “ آج بھی علماء  کی ضرورت ہے ، آج بھی اس میں لکھے ہوئے مبارک مسائل سُورج کی کرنوں کی طرح جگمگا رہے  ہیں ، بہار شریعت کو فقہ حنفی  کااِنسائیکلو پیڈیا(Encyclopedia)کہا جاتا ہے۔

 اے عاشقان رسول !  ابھی جو ہم نے حِکایَت سُنی ، اسے سامنے رکھ کر ذرا شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سیرتِ پاک پر بھی غور کیجئے! دیکھئے! شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بچپن کا یا لڑکپن کا دَور تھا ، اس عمر میں عُمُوماً بچوں کا دِل کھیل کود کے سامان کی طرف جاتا ہے ، دل  دُنیاوی چیزیں خریدنے  کوچاہتا ہے  مگر شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بچپن شریف کیسا تھا..!! لڑکپن شریف کیسا تھا..! اس عمر میں بھی آپ کی خواہش تھی کہ  کسی طرح فقہ حنفی کی عالِم بنانے والی کتاب “ بہارِ شریعت “


 

 



[1]...تَذْکَرۂ صَدْرُ الشَّریْعَہ ، صفحہ : 2-3۔