Book Name:Molana Naqi Ali Khan ki 3 Karamat
دیا۔ یہاں تک کہ جب وہ اَعْرابی فارغ ہو لئے تو رسولِ اکرم ، مبلغ اعظم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں بُلا کر (نرمی) سے مَسْجِد کے آداب سکھائے اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو اس جگہ پانی بہا کر پاک کر دینے کا حکم ارشاد فرمایا۔ ([1])
اللہ پاک ہمیں بھی طبیعت میں نرمی پیدا کرنے ، بے جا غصے سے ، ڈانٹ ڈپٹ وغیرہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد