Book Name:Molana Naqi Ali Khan ki 3 Karamat
بھی آیات اور مقدس کلمات لکھنے سےبچنا چاہئے کہ آہستہ آہستہ سیاہی کے ذرَّات زمین پر جھڑ جاتے ہیں۔
بسم اللہ شریف لکھنے کے ساتھ ساتھ پڑھنے کی بھی عادَت بنانی چاہئے کہ حضرت عبد اللہ بِنْ مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، تاجدارِ مدینہ مُنَوَّرہ ، سردارِ مکہ مکرمہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو بِسْمِ اللہ ِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے گا اللہ پاک ہر حرف کے بدلے اس کے نامۂ اعمال میں چار ہزار نیکیاں درج فرمائے گا ، چار ہزار گُنَاہ بخش دے گا اور اس کے چار ہزار درجات بلند فرمائے گا۔ ([1]) حضرت مولائے کائنات ، علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے : ایک شخص نے خوب عمدگی کے ساتھ بِسْمِ اللہ ِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھا تو اس کی بخشش ہو گئی۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! “ بِسْمِ اللہ “ شریف کی مزید برکتوں اور فضائل کی معلومات کے لئے شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت ، حضرت علامہ ، مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتاب “ فیضانِ سُنّت “ سے “ فیضانِ بِسْمِ اللہ “ کا باب (Chapter) پڑھ لیجئے۔
ملے گا دونوں عالَم کا خزانہ پڑھ لو بِسْمِ اللہ خدا چاہے تو ہو جنّت ٹھکانہ پڑھ لو بِسْمِ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
اے عاشقانِ رسول ! دُنیا اور آخرت کی بہتریاں پانے ، اولیائے کرام کا فیضان