Book Name:Molana Naqi Ali Khan ki 3 Karamat
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی مسجد میں حاضِر ہونے کی سَعَادت نصیب ہو ، یاد کر کے اعتکاف کی نیت کر لیا کیجئے ، جب تک مسجد میں رہیں گے اِنْ شَآءَاللہُ الکریم نفل اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا ، یادرکھیے! مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہواپانی پینا وغیرہ شرعاً جائِز نہیں ، اگر اعتکاف کی نیت کر لیں گے تو اس کا ایک فائدہ یہ بھی نصیب ہوگا کہ ضمنًا یہ چیزیں بھی جائِز ہو جائیں گی۔
حضورِ انور ، سلطانِ بَحْرو بَر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے : فرض حج کرو! بے شک اس کا اجر 20 غزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود پاک پڑھنااس کے برابر ہے۔ ([1])
کون جانے دُرُود کی قیمت ہے عجب دُرِّ شاہوار دُرُود
ہم کو پڑھنا خدا نصیب کرے دَم بدم اور بار بار دُرُود([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد