Book Name:Molana Naqi Ali Khan ki 3 Karamat

مفتی نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا مختصر تَعَارف

* والِدِ  اعلیٰ حضرت ، عالِمِ باعَمَل مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جمادی الاُخریٰ یا رَجَبُ الْمُرَجَّبْ کے مہینے میں 1246 ہجری کو بریلی شریف میں پیدا ہوئے ([1]) *  آپ  کے والِد یعنی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دادا جان مولانا رضا علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے وقت کے زبردست عالِم دین ، باکرامت ولی ، بہت متقی ، پرہیز گار اور عِبَادت گزار تھے ، حضرت علّامہ مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے تمام عُلُوم اپنے والِد صاحب ہی سے سیکھے۔ ([2]) * مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بچپن ہی سے متقی ، پرہیز گار تھے ، شروع ہی سے طبیعت نیکی کی طرف مائِل تھی ، پھر مولانا رضا علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تعلیم و تربیت نے اس میں مزید نکھار پیدا کر دیا  *  1294 ہجری میں مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مارہرہ شریف حاضِر ہوئے اور شاہ آلِ رسول مارہروی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ہاتھ پر بیعت کی ، شاہ آلِ رسول رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نیکی ، تقویٰ ، پرہیز گاری ، اعلیٰ اخلاق و کردار اور بلند شان دیکھ کر اسی وقت آپ کو قادری ، سہروردی ، چشتی ، نقشبندی چاروں سلسلوں کی اجازت و خلافت سے نوازااَور سَنَدِ حدیث    بھی عطا فرمائی۔ اسی وقت سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بھی اپنے والِد مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ساتھ حاضِر تھے ، آپ بھی اسی وقت شاہ آلِ رسول رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ہاتھ پر بیعت ہوئے اور اعلیٰ حضرت کو بھی پیر و مرشِد کی جانِب سے اسی وقت چاروں سلسلوں کی اجازت و خلافت عطا ہوئی۔ ([3])


 

 



[1]...فضائلِ دُعا ، صفحہ : 36۔

[2]...حیاتِ اعلیٰ حضرت ، جلد1 ، صفحہ : 39۔

[3]...فضائلِ دُعا ، صفحہ : 40۔