Book Name:Quran Aur Farooq e Azam
*ایک حدیثِ پاک میں ہے : انبیا کے سَرْوَر ، آقائے عمر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : آسمان پر کوئی فرشتہ نہیں مگر وہ عمر کی عزّت کرتا ہے اور زمین پر کوئی شیطان نہیں مگر وہ عمر سے دُور بھاگتا ہے۔ ([1])
گلی سے ان کی شیطاں دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے ہے ایسا رُعب ، ایسا دبدبہ فاروقِ اعظم کا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ایک بار صحابئ رسول ، حضرت اَبُو ذَرْ غِفَاری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے ایک نوجوان سے فرمایا : اِسْتِغْفِرْ لِی میرے لئے دُعائے مغفرت کرو...!
سُبْحٰنَ اللہ! اندازہ کیجئے! حضرت اَبُو ذَر غفاری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بلند رُتبہ صحابی ہیں ، ہر صحابی جنّتی ہے ، اس کے باوُجود حضرت ابوذر غفاری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ایک نوجوان سے دُعائے مغفرت کروا رہے ہیں ، ہمیں بھی چاہئے کہ ہم مسلمانوں سے اپنے لئے دُعائے مغفرت کروایا کریں ، نہ جانے کس کی دُعا قبول ہو جائے اور ہمارا بیڑا پار ہو جائے ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ تو بچوں سے فرمایا کرتے تھے : بچو...! دُعا کرو کہ عمر بخشا جائے۔ ([3])
خیر! حضرت ابو ذر غفاری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ خاص اُسی نوجوان سے دُعا کیوں کروا رہے تھے ، اس کی وجہ بڑی ایمان افروز ہے ، حضرت ابوذر غفاری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اس نوجوان کو فرمایا : میرے لئے دُعائے مغفرت کرو کیونکہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا ہے : بے شک اللہ پاک نے حق کو عمر کی زبان پر رکھ دیا ہے اور میں نے اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن