Book Name:Farooq e Azam Ki Aajizi o Sadgi
ذَریعے دینی کام کی ترکیب ہے۔ پاکستان کی مُتعدَّد جیلوں میں تعلیم قُرآن کے لئے مدرسے قائم ہوچکے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ تمام جیلوں میں یہ مَدارس قائم کئے جائیں گے۔ کئی جیلوں میں روزانہ شیخِ طریقت ، امیر اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسائل سے درس دیا جاتاہے ، نیز کئی جیلوں میں ماہانہ و ہفتہ وار اِجتماعِ ذِکْرو نعت کابھی سلسلہ ہے۔ دُکھیارے قیدیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے دیئے ہوئے تعویذات فِیْ سَبِیْلِ اللہ پہنچائے جاتےہیں۔ رہائی پانے والوں کی تَربِیَت کے لیے مختلف کورسز کا اِہْتمام کیا جاتا ہے۔ مثلاً 41دن کانیک اعمال وقافلہ کورس ، 63 دن کا تربیتی کورس ، 12روزہ مدنی کورس ، اِمامت کورس اورمُدرس کورس وغیرہ کابھی سلسلہ ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے!پانی میں اِسراف سے بچنےکے بارے میں چند نِکات سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سنئے : (1) فرمايا : وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے میں کچھ بھلائی نہیں اور وہ کام شَیْطان کی طرف سے ہے۔ (کَنْزُ الْعُمّال ، ۹ / ۱۴۴ ، حدیث : ۲۶۲۵۵)(2)مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا تو فرمایا : اِسراف نہ کر ، اِسراف نہ کر۔ (اِبن ماجہ ، کتاب الطھارۃ و سننھا ، باب ما جاء فی القصد فی الوضوء ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۲۵۴ ، حدیث : ۴۲۴) *اگروَقف کے پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا بِالْاِتِّفاق حرام ہے۔ (وضو کا طریقہ ، ص۴۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد