Book Name:Farooq e Azam Ki Aajizi o Sadgi

سے خَرْچ کیجئے۔ *اِستِعمال کے بعد ایسی صابون دانی میں صابون(Soap) رکھئے جس میں پانی بالکل نہ رکے۔ *نَل سے قطرے ٹپکتے رہتے ہوں تو فوراً اِس کا حل نکالئے ورنہ پانی ضائع ہوتا رہے گا۔ *بسا اَوقات مساجِد و مدارِس کے نَل ٹپکتے رَہتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا !اِنتظامیہ کو اپنی ذِمّہ داری سمجھتے ہوئے اپنی آخِرت کی بہتری کے لئے فوراً کوئی ترکیب کرنی چاہئے۔ *کھانا کھانے ، چائے یا کوئی مشروب پینے ، پھل کاٹنے وغیرہ مُعامَلات میں خوب احتیاط فرمائیے تاکہ ہر دانہ ، غذا ئی ذرّہ اور ہر قطرہ استِعمال ہوجائے ۔ (وضو کا طریقہ ، ص۴۵ ، ۴۶ ، ۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*پھل لیتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ پھل لیتے وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :

اَللّٰهُمَّ کَمَا اَرَیْتَنَا اَوَّلَہُ فَاَرِنَا اٰخِرَہُ

ترجَمہ : اے اللہ پاک!جس طرح تو نے ہمیں اس کا اول دکھایا ہے تو اس کا آخر دکھا۔ ( خزینۂ رحمت ، ص۸۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

      آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔