Book Name:Farooq e Azam Ki Aajizi o Sadgi

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبْحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 05اگست2021ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : غور و فکر : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

پانی میں اِسراف سے بچنےکے بقیہ نِکات

*بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکار گیا اِس سے احتیاط چاہئے۔ (وضو کا طریقہ ، ص۴۲)*آج تک جتنا بھی ناجائز اِسراف کیا ہے ، اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔ *وُضو کرتے وَقْت نَل اِحتِیاط سے کھولئے ، دَورانِ وُضو مُمْکِنَہ صُورت میں ایک ہاتھ نَل کے دَستے پر رکھئے اور ضَرورت پُوری ہونے پر بار بار نَل بند کرتے رہئے۔ *مِسواک ، کُلّی ، غَرغَرہ ، ناک کی صفائی ، داڑھی اور ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال اور مَسح کرتے وَقْت ایک بھی قطرہ نہ ٹپکتا ہو یوں اچّھی طرح نَل بند کرنے کی عادت بنائیے۔ *سَردیوں میں وُضو یاغُسْل کرنے ، برتَن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئے گرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نَل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہادینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے نکال لینے کی ترکیب بنائیے۔ *منہ دُھونے کے لئے صابون(Soap) کا جھاگ بنانے میں بھی پانی اِحتیاط