Book Name:Azadi Kisay Kehtay Hain
وُضُو ہم اپنے لہو میں کر کے خُدا کے ہاں سُرخرُو ہیں ٹھہرے
ہم عہد اپنا نباہ چلے ہیں ، تم عہد اپنا بھلا نہ دینا
اے عاشقانِ رسول ! 14 اگست اِن شہیدوں کی برسی کا دِن ہے ، بَرسِی کے دِن میوزک نہیں بجایا جاتا ، قرآنِ کریم پڑھ کر ، روزے رکھ کر ، فاتحہ خوانی کر کے اپنے شہیدوں کو ، فوت شدگان کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے۔ 14 اگست کو عبادت کیجئے ، شکرانے کے نفل پڑھیئے اور پاکستان کے لئے شہید ہونے والوں کو ایصالِ ثواب کیجئے۔
ہم سُن چکے ہیں کہ بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے آزادی ملی ، جب یہ آزادی ملی تو اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے یہ دِن کیسے منایا تھا؟ حدیثِ پاک میں ہے : مدینۂ پاک کے یہود 10 محرم کو روزہ رکھتے تھے ، پوچھنے پر انہوں نے بتایا ، اس دِن بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے نجات ملی تھی تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس شکرانے میں روزہ رکھا تھا ، اسی لئے ہم 10 محرم کو روزہ رکھتے ہیں۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے جشنِ آزادی منانے کا اَصْل طریقۂ کار۔ اللہ پاک ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے ، شیطان کی غُلامی سے ، نَفْس کی غُلامی سے نجات عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
یاخُدا پاک وطن کی تُو حفاظت فرما فضل کر اس پہ سدا سایۂ رحمت فرما
اس کو تُو قلعۂ اسلام بنا دے یارَبّ مرے پیارے وَطنِ پاک پہ رحمت فرما
آج ہے امن وطن کا مرے پارہ پارہ پھر مہیا مرے مولٰی! اسے راحت فرما