Book Name:Azadi Kisay Kehtay Hain
سینکڑوں پیروں ، ہزاروں عالموں کی دوڑ دھوپ تھی نتیجہ خیر ، ہم نے لے لیا اپنا وطن
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! یہ ہے ہماری ، ہمارے مُلْک کی آزادی کی مختصر داستان۔ ہمیں آزادی کی نعمت حاصِل ہوئے 74 سال ہونے والے ہیں ، اب ہم نے بنی اسرائیل کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا ہے * بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے آزادی ملی ، ہمیں کافِر حکومتوں سے آزادی نصیب ہوئی * بنی اسرائیل کے نبی ہیں : حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ، ہمارے نبی ہیں : اَحْمد مجتبیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم * بنی اسرائیل کو کتاب ملی : تورات شریف۔ ہمارے پاس اللہ پاک کی کتاب ہے : قرآنِ کریم۔
بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی نافرمانی کی ، تورات کے اَحْکام پر عمل نہ کیا ، اللہ پاک کے نافرمان ہوئے ، آزادی کی نعمت کا شکر ادا نہ کیا ، انجام کیا ہوا؟
ضُرِبَتْ عَلَیْهِمُ الذِّلَّةُ وَ الْمَسْكَنَةُۗ-وَ بَآءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِؕ (پارہ1 ، سورۃالبقرۃ : 61)
ترجمہ کنزُ العِرفان : ان پر ذلت اور غربت مسلط کر دی گئی اور وہ خدا کے غضب کے مستحق ہو گئے۔
اب ہر کوئی اپنے متعلق غور کرے! ہم قرآنِ کریم پر کتنا عمل کرتے ہیں؟ ہم اپنے آقا و مولیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کتنے فرمانبردار ہیں؟ ہم نمازیں کتنی پڑھتے ہیں؟ ہم روزے کتنے رکھتے ہیں ، حج کا جذبہ ہمارے اندر کتنا ہے ، زکوٰۃ کی ادائیگی میں کیا صورتحال ہے؟ جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، وعدہ خلافی ، حسد ، تکبر ، خودپسندی ، فلمیں ڈرامے ، گانے باجے ، بےپردگی ، بےحیائی ، فیشن پرستی ، بےایمانی ، دونمبری ، بدکاری ،